احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

72: 72- بَابُ غَسْلِ الْمَرْأَةِ أَبَاهَا الدَّمَ عَنْ وَجْهِهِ:
باب: عورت کا اپنے باپ کے چہرے سے خون دھونا جائز ہے۔
وقال ابو العالية: امسحوا على رجلي فإنها مريضة.
ابوالعالیہ نے (اپنے لڑکوں سے) کہا کہ میرے پیروں پر مالش کرو کیونکہ وہ مریض ہو گئے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 243
حدثنا محمد، قال: اخبرنا سفيان بن عيينة، عن ابي حازم، سمع سهل بن سعد الساعدي وساله الناس، وما بيني وبينه احد باي شيء دووي جرح النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: ما بقي احد اعلم به مني،"كان علي يجيء بترسه فيه ماء، وفاطمة تغسل عن وجهه الدم، فاخذ حصير فاحرق فحشي به جرحه".
ہم سے محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے ابن ابی حازم کے واسطے سے نقل کیا، انہوں نے سہل بن سعد الساعدی سے سنا کہ لوگوں نے ان سے پوچھا، اور (میں اس وقت سہل کے اتنا قریب تھا کہ) میرے اور ان کے درمیان کوئی دوسرا حائل نہ تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے (احد کے) زخم کا علاج کس دوا سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا جاننے والا (اب) مجھ سے زیادہ کوئی نہیں رہا۔ علی رضی اللہ عنہ اپنی ڈھال میں پانی لاتے اور فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے خون دھوتیں پھر ایک بوریا کا ٹکڑا جلایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زخم میں بھر دیا گیا۔

Share this: