احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: 24- بَابُ دَوَاءِ الْمَبْطُونِ:
باب: پیٹ کے عارضہ میں کیا دوا دی جائے؟
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5716
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن قتادة، عن ابي المتوكل، عن ابي سعيد، قال:"جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم، قال: إن اخي استطلق بطنه، فقال: اسقه عسلا، فسقاه، فقال: إني سقيته، فلم يزده إلا استطلاقا، فقال: صدق الله وكذب بطن اخيك"، تابعه النضر، عن شعبة.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے، ان سے ابوالمتوکل نے اور ان سے ابوسعید رضی اللہ عنہ نے کہ ایک صاحب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میرے بھائی کو دست آ رہے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انہیں شہد پلاؤ۔ انہوں نے پلایا اور پھر واپس آ کر کہا کہ میں نے انہیں شہد پلایا لیکن ان کے دستوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا اور تمہارے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے (آخر شہد ہی سے اسے شفاء ہوئی)۔ محمد بن جعفر کے ساتھ اس حدیث کو نضر بن شمیل نے بھی شعبہ سے روایت کیا ہے۔

Share this: