احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: 15- بَابُ كَيْفَ الإِشْعَارُ لِلْمَيِّتِ:
باب: میت پر کپڑا کیونکر لپیٹنا چاہیے۔
وقال الحسن: الخرقة الخامسة تشد بها الفخذين والوركين تحت الدرع.
‏‏‏‏ اور حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا کہ عورت کے لیے ایک پانچواں کپڑا چاہیے جس سے قمیص کے تلے رانیں اور سرین باندھی جائے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1261
حدثنا احمد، حدثنا عبد الله بن وهب، اخبرنا ابن جريج، ان ايوب اخبره , قال: سمعت ابن سيرين , يقول: جاءت ام عطية رضي الله عنها امراة من الانصار من اللاتي بايعن قدمت البصرة تبادر ابنا لها فلم تدركه، فحدثتنا , قالت:"دخل علينا النبي صلى الله عليه وسلم , ونحن نغسل ابنته , فقال: اغسلنها ثلاثا , او خمسا , او اكثر من ذلك إن رايتن ذلك بماء , وسدر , واجعلن في الآخرة كافورا، فإذا فرغتن فآذنني , قالت: فلما فرغنا القى إلينا حقوه , فقال: اشعرنها إياه"، ولم يزد على ذلك ولا ادري اي بناته، وزعم ان الإشعار الففنها فيه، وكذلك كان ابن سيرين يامر بالمراة ان تشعر ولا تؤزر.
ہم سے احمد نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا، انہیں ابن جریج نے خبر دی، انہیں ایوب نے خبر دی، کہا کہ میں نے ابن سیرین سے سنا، انہوں نے کہا کہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کے یہاں انصار کی ان خواتین میں سے جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی، ایک عورت آئی، بصرہ میں انہیں اپنے ایک بیٹے کی تلاش تھی۔ لیکن وہ نہ ملا۔ پھر اس نے ہم سے یہ حدیث بیان کی کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کو غسل دے رہی تھیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا کہ تین یا پانچ مرتبہ غسل دے دو اور اگر مناسب سمجھو تو اس سے بھی زیادہ دے سکتی ہو۔ غسل پانی اور بیری کے پتوں سے ہونا چاہیے اور آخر میں کافور بھی استعمال کر لینا۔ غسل سے فارغ ہو کر مجھے خبر کرا دینا۔ انہوں نے بیان کیا کہ جب ہم غسل دے چکیں (تو اطلاع دی) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ازار عنایت کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے اندر بدن سے لپیٹ دو۔ اس سے زیادہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ نہیں فرمایا۔ مجھے یہ نہیں معلوم کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کون سی بیٹی تھیں (یہ ایوب نے کہا) اور انہوں نے بتایا کہ «إشعار» کا مطلب یہ ہے کہ اس میں نعش لپیٹ دی جائے۔ ابن سیرین رحمہ اللہ بھی یہی فرمایا کرتے تھے کہ عورت کے بدن پر اسے لپیٹا جائے ازار کے طور پر نہ باندھا جائے۔

Share this: