احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: 17- بَابُ يُلْقَى شَعَرُ الْمَرْأَةِ خَلْفَهَا:
باب: عورت کے بالوں کی تین لٹیں بنا کر اس کے پیچھے ڈال دی جائیں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1263
حدثنا مسدد، حدثنا يحيى بن سعيد، عن هشام بن حسان , قال: حدثتنا حفصة، عن ام عطية رضي الله عنها , قالت:"توفيت إحدى بنات النبي صلى الله عليه وسلم، فاتانا النبي صلى الله عليه وسلم , فقال: اغسلنها بالسدر وترا ثلاثا او خمسا او اكثر من ذلك إن رايتن ذلك واجعلن في الآخرة كافورا او شيئا من كافور، فإذا فرغتن فآذنني، فلما فرغنا آذناه فالقى إلينا حقوه فضفرنا شعرها ثلاثة قرون والقيناها خلفها".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، ان سے ہشام بن حسان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حفصہ نے بیان کیا، ان سے ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک صاحبزادی کا انتقال ہو گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا کہ ان کو پانی اور بیری کے پتوں سے تین یا پانچ مرتبہ غسل دے دو۔ اگر تم مناسب سمجھو تو اس سے زیادہ بھی دے سکتی ہو اور آخر میں کافور یا (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ) تھوڑی سی کافور استعمال کرو پھر جب غسل دے چکو تو مجھے خبر دو۔ چنانچہ فارغ ہو کر ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان کے کفن کے لیے) اپنا ازار عنایت کیا۔ ہم نے اس کے سر کے بالوں کی تین چٹیاں کر کے انہیں پیچھے کی طرف ڈال دیا تھا۔

Share this: