احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

64: 64- بَابُ هَلْ يَخُصُّ شَيْئًا مِنَ الأَيَّامِ:
باب: روزے کے لیے کوئی دن مقرر کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1987
حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن سفيان، عن منصور، عن إبراهيم، عن علقمة، قلت لعائشة رضي الله عنها:"هل كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يختص من الايام شيئا ؟ قالت: لا، كان عمله ديمة"، وايكم يطيق ما كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يطيق.
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے سفیان نے، ان سے منصور نے، ان سے ابراہیم نے، ان سے علقمہ نے، انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (روزہ وغیرہ عبادات کے لیے) کچھ دن خاص طور پر مقرر کر رکھے تھے؟ انہوں نے کہا نہیں۔ بلکہ آپ کے ہر عمل میں ہمیشگی ہوتی تھی اور دوسرا کون ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جتنی طاقت رکھتا ہو؟

Share this: