احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

43: 43- بَابُ مَنْ دَعَا لِطَعَامٍ فِي الْمَسْجِدِ وَمَنْ أَجَابَ فِيهِ:
باب: جسے مسجد میں کھانے کے لیے کہا جائے اور وہ اسے قبول کر لے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 422
حدثنا عبد الله بن يوسف، اخبرنا مالك، عن إسحاق بن عبد الله، سمع انسا، قال:"وجدت النبي صلى الله عليه وسلم في المسجد معه ناس، فقمت، فقال لي: اارسلك ابو طلحة ؟ قلت: نعم، فقال: لطعام ؟ قلت: نعم، فقال لمن حوله: قوموا، فانطلق، وانطلقت بين ايديهم".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم سے مالک نے اسحاق بن عبداللہ سے انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اور بھی کئی لوگ تھے۔ میں کھڑا ہو گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تجھ کو ابوطلحہ نے بھیجا ہے؟ میں نے کہا جی ہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کھانے کے لیے؟ (بلایا ہے) میں نے عرض کی کہ جی ہاں! تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قریب موجود لوگوں سے فرمایا کہ چلو، سب حضرات چلنے لگے اور میں ان کے آگے آگے چل رہا تھا۔

Share this: