احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

44: 44- بَابُ الْقَضَاءِ وَاللِّعَانِ فِي الْمَسْجِدِ بَيْنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ:
باب: مسجد میں فیصلے کرنا اور مردوں اور عورتوں (خاوند، بیوی) کے درمیان لعان کرانا (جائز ہے)۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 423
حدثنا يحيى، قال: اخبرنا عبد الرزاق، قال: اخبرنا ابن جريج، قال: اخبرني ابن شهاب، عن سهل بن سعد، ان رجلا، قال:"يا رسول الله، ارايت رجلا وجد مع امراته رجلا، ايقتله ؟ فتلا عنا في المسجد، وانا شاهد".
ہم سے یحییٰ بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے، کہا ہم کو ابن جریج نے، کہا ہمیں ابن شہاب نے سہل بن سعد ساعدی سے کہ ایک شخص نے کہا، یا رسول اللہ! اس شخص کے بارہ میں فرمائیے جو اپنی بیوی کے ساتھ کسی غیر مرد کو (بدفعلی کرتے ہوئے) دیکھتا ہے، کیا اسے مار ڈالے؟ آخر اس مرد نے اپنی بیوی کے ساتھ مسجد میں لعان کیا اور اس وقت میں موجود تھا۔

Share this: