احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

93: 93- بَابُ النُّزُولِ بَيْنَ عَرَفَةَ وَجَمْعٍ:
باب: عرفات اور مزدلفہ کے درمیان اترنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1667
حدثنا مسدد، حدثنا حماد بن زيد، عن يحيى بن سعيد، عن موسى بن عقبة، عن كريب مولى ابن عباس , عن اسامة بن زيد رضي الله عنهما،"ان النبي صلى الله عليه وسلم حيث افاض من عرفة مال إلى الشعب فقضى حاجته فتوضا، فقلت: يا رسول الله، اتصلي ؟ فقال: الصلاة امامك".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے یحییٰ بن سعید نے، ان سے موسیٰ بن عقبہ نے ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام کریب نے اور ان سے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما نے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عرفات سے واپس ہوئے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (راہ میں) ایک گھاٹی کی طرف مڑے اور وہاں قضائے حاجت کی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا تو میں نے پوچھا یا رسول اللہ! کیا (آپ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی) نماز پڑھیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نماز آگے چل کر پڑھی جائے گی۔ (یعنی عرفات سے مزدلفہ آتے ہوئے قضائے حاجت وغیرہ کے لیے راستہ میں رکنے میں کوئی حرج نہیں ہے)۔

Share this: