احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

28: 28- بَابُ إِذَا رَأَتِ الْمُسْتَحَاضَةُ الطُّهْرَ:
باب: جب مستحاضہ اپنے جسم میں پاکی دیکھے تو کیا کرے؟
قال ابن عباس: تغتسل وتصلي ولو ساعة، وياتيها زوجها إذا صلت الصلاة اعظم.
‏‏‏‏ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ غسل کرے اور نماز پڑھے اگرچہ دن میں تھوڑی دیر کے لیے ایسا ہوا ہو اور اس کا شوہر نماز کے بعد اس کے پاس آئے۔ کیونکہ نماز سب سے زیادہ عظمت والی چیز ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 331
حدثنا احمد بن يونس، عن زهير، قال: حدثنا هشام، عن عروة، عن عائشة، قالت: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"إذا اقبلت الحيضة فدعي الصلاة، وإذا ادبرت فاغسلي عنك الدم وصلي".
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے زہیر بن معاویہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ہشام بن عروہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب حیض کا زمانہ آئے تو نماز چھوڑ دے اور جب یہ زمانہ گزر جائے تو خون کو دھو اور نماز پڑھ۔

Share this: