احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

114: 114- بَابُ إِذَا رَكَعَ دُونَ الصَّفِّ:
باب: جب صف تک پہنچنے سے پہلے ہی کسی نے رکوع کر لیا (تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟)۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 783
حدثنا موسى بن إسماعيل، قال: حدثنا همام، عن الاعلم وهو زياد، عن الحسن، عن ابي بكرة، انه انتهى إلى النبي صلى الله عليه وسلم وهو راكع، فركع قبل ان يصل إلى الصف، فذكر ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم، فقال:"زادك الله حرصا ولا تعد".
ہم سے موسیٰ بن اسمعیل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ہمام بن یحییٰ نے زیادہ بن حسان اعلم سے بیان کیا، انہوں نے حسن رحمہ اللہ علیہ سے، انہوں نے ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف (نماز پڑھنے کے لیے) گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت رکوع میں تھے۔ اس لیے صف تک پہنچنے سے پہلے ہی انہوں نے رکوع کر لیا، پھر اس کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ نے فرمایا کہ اللہ تمہارا شوق اور زیادہ کرے لیکن دوبارہ ایسا نہ کرنا۔

Share this: