احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

154: 154- بَابُ مَنْ لَمْ يَرَ رَدَّ السَّلاَمِ عَلَى الإِمَامِ وَاكْتَفَى بِتَسْلِيمِ الصَّلاَةِ:
باب: اس بارے میں کہ امام کو سلام کرنے کی ضرورت نہیں، صرف نماز کے دو سلام کافی ہیں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 839
حدثنا عبدان، قال: اخبرنا عبد الله، قال: اخبرنا معمر، عن الزهري، قال: اخبرني محمود بن الربيع، وزعم انه عقل رسول الله صلى الله عليه وسلم، وعقل مجة مجها من دلو كان في دارهم.
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی کہا کہ ہمیں معمر نے زہری سے خبر دی کہا کہ مجھے محمود بن ربیع نے خبر دی، وہ کہتے تھے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پوری طرح یاد ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا میرے گھر کے ڈول سے کلی کرنا بھی یاد ہے (جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے منہ میں ڈالی تھی)۔

Share this: