احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

46: 46- بَابُ الْوُضُوءِ مِنَ التَّوْرِ:
باب: طشت سے (پانی لے کر) وضو کرنے کے بیان میں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 199
حدثنا خالد بن مخلد، قال: حدثنا سليمان، قال: حدثني عمرو بن يحيى، عن ابيه، قال: كان عمي يكثر من الوضوء، قال لعبد الله بن زيد اخبرني كيف رايت النبي صلى الله عليه وسلم يتوضا ؟"فدعا بتور من ماء، فكفا على يديه فغسلهما ثلاث مرار، ثم ادخل يده في التور فمضمض واستنثر ثلاث مرات من غرفة واحدة، ثم ادخل يده فاغترف بها فغسل وجهه ثلاث مرات، ثم غسل يديه إلى المرفقين مرتين مرتين، ثم اخذ بيده ماء فمسح راسه فادبر بيديه واقبل، ثم غسل رجليه، فقال: هكذا رايت النبي صلى الله عليه وسلم يتوضا".
ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے سلیمان نے، کہا مجھ سے عمرو بن یحییٰ نے اپنے باپ (یحییٰ) کے واسطے سے بیان کیا، وہ کہتے ہیں کہ میرے چچا بہت زیادہ وضو کیا کرتے تھے (یا یہ کہ وضو میں بہت پانی بہاتے تھے) ایک دن انہوں نے عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے کہا کہ مجھے بتلائیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح وضو کیا کرتے تھے۔ انہوں نے پانی کا ایک طشت منگوایا۔ اس کو (پہلے) اپنے ہاتھوں پر جھکایا۔ پھر دونوں ہاتھ تین بار دھوئے۔ پھر اپنا ہاتھ طشت میں ڈال کر (پانی لیا اور) ایک چلو سے کلی کی اور تین مرتبہ ناک صاف کی۔ پھر اپنے ہاتھوں سے ایک چلو (پانی) لیا اور تین بار اپنا چہرہ دھویا۔ پھر کہنیوں تک اپنے دونوں ہاتھ دو دو بار دھوئے۔ پھر ہاتھ میں پانی لے کر اپنے سر کا مسح کیا۔ تو (پہلے اپنے ہاتھ) پیچھے لے گئے، پھر آگے کی طرف لائے۔ پھر اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔ اور فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا ہے۔

Share this: