احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

50: 50- بَابُ الرُّكُوبِ عَلَى الدَّابَّةِ الصَّعْبَةِ وَالْفُحُولَةِ مِنَ الْخَيْلِ:
باب: سخت سرکش جانور اور نر گھوڑے کی سواری کرنا۔
وقال راشد بن سعد كان السلف يستحبون الفحولة لانها اجرى واجسر.
‏‏‏‏ اور راشد بن سعد تابعی نے بیان کیا کہ صحابہ نر گھوڑے کی سواری پسند کیا کرتے تھے کیونکہ وہ دوڑتا بھی تیز ہے اور بہادر بھی بہت ہوتا ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2862
حدثنا احمد بن محمد، اخبرنا عبد الله، اخبرنا شعبة، عن قتادة، سمعت انس بن مالك رضي الله عنه، قال: كان بالمدينة فزع فاستعار النبي صلى الله عليه وسلم فرسا لابي طلحة، يقال له:"مندوب فركبه، وقال: ما راينا من فزع، وإن وجدناه لبحرا".
ہم سے احمد بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، کہا ہم کو شعبہ نے خبر دی، انہیں قتادہ نے اور انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا کہ مدینہ میں (ایک رات) کچھ خوف اور گھبراہٹ ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کا ایک گھوڑا مانگ لیا۔ اس گھوڑے کا نام مندوب تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سوار ہوئے اور واپس آ کر فرمایا کہ خوف کی تو کوئی بات ہم نے نہیں دیکھی البتہ یہ گھوڑا کیا ہے دریا ہے!۔

Share this: