احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

68: 68- بَابُ الْبَوْلِ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ:
باب: اس بارے میں کہ ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنا منع ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 238
حدثنا ابو اليمان، قال: اخبرنا شعيب، قال: اخبرنا ابو الزناد، ان عبد الرحمن بن هرمز الاعرج حدثه، انه سمع ابا هريرة، انه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"نحن الآخرون السابقون".
ہم سے ابوالیمان بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، کہا مجھے ابوالزناد نے خبر دی کہ ان سے عبدالرحمٰن بن ہرمزالاعرج نے بیان کیا، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ ہم (لوگ) دنیا میں پچھلے زمانے میں آئے ہیں (مگر آخرت میں) سب سے آگے ہیں۔

Share this: