احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: 18- بَابُ وَقْتِ الْمَغْرِبِ:
باب: مغرب کی نماز کے وقت کا بیان۔
وقال عطاء: يجمع المريض بين المغرب والعشاء.
‏‏‏‏ اور عطاء بن ابی رباح نے کہا کہ مریض عشاء اور مغرب دونوں کو ایک ساتھ جمع کر لے گا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 559
حدثنا محمد بن مهران، قال: حدثنا الوليد، قال: حدثنا الاوزاعي، قال: حدثنا ابو النجاشي صهيب مولى رافع بن خديج، قال: سمعت رافع بن خديج، يقول:"كنا نصلي المغرب مع النبي صلى الله عليه وسلم فينصرف احدنا وإنه ليبصر مواقع نبله".
ہم سے محمد بن مہران نے بیان کیا، کہا ہم سے ولید بن مسلمہ نے، انہوں نے کہا کہ ہم سے عبدالرحمٰن بن عمرو اوزاعی نے بیان کیا، کہا مجھ سے ابوالنجاشی نے بیان کیا، ان کا نام عطاء بن صہیب تھا اور یہ رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے رافع بن خدیج سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہم مغرب کی نماز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پڑھ کر جب واپس ہوتے اور تیر اندازی کرتے (تو اتنا اجالا باقی رہتا تھا کہ) ایک شخص اپنے تیر گرنے کی جگہ کو دیکھتا تھا۔

Share this: