احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

78: 78- بَابُ الْمَرْأَةُ وَحْدَهَا تَكُونُ صَفًّا:
باب: اس بارے میں کہ عورت اکیلی ایک صف کا حکم رکھتی ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 727
حدثنا عبد الله بن محمد، قال: حدثنا سفيان، عن إسحاق، عن انس بن مالك، قال:"صليت انا ويتيم في بيتنا خلف النبي صلى الله عليه وسلم، وامي ام سليم خلفنا".
ہم سے عبداللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا، ان سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، وہ اسحٰق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے وہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے انہوں نے بتلایا کہ میں نے اور ایک یتیم لڑکے (ضمیرہ بن ابی ضمیرہ) نے جو ہمارے گھر میں موجود تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی اور میری والدہ ام سلیم ہمارے پیچھے تھیں۔

Share this: