احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

79: 79- بَابُ مَيْمَنَةِ الْمَسْجِدِ وَالإِمَامِ:
باب: مسجد اور امام کی داہنی جانب کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 728
حدثنا موسى، حدثنا ثابت بن يزيد، حدثنا عاصم، عن الشعبي، عن ابن عباس رضي الله عنهما، قال:"قمت ليلة اصلي عن يسار النبي صلى الله عليه وسلم، فاخذ بيدي او بعضدي حتى اقامني عن يمينه، وقال: بيده من ورائي".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ثابت بن یزید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عاصم احول نے عامر شعبی سے بیان کیا، انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، آپ نے بتلایا کہ میں ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں) نماز (تہجد) پڑھنے کے لیے کھڑا ہو گیا۔ اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا سر یا بازو پکڑ کر مجھ کو اپنی دائیں طرف کھڑا کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا تھا کہ پیچھے سے گھوم آؤ۔

Share this: