احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

58: 58- بَابُ غَايَةِ السَّبْقِ لِلْخَيْلِ الْمُضَمَّرَةِ:
باب: تیار کئے ہوئے گھوڑوں کی دوڑ کی حد کہاں تک ہو۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2870
حدثنا عبد الله بن محمد، حدثنا معاوية، حدثنا ابو إسحاق، عن موسى بن عقبة، عن نافع، عن ابن عمر رضي الله عنهما، قال: سابق رسول الله صلى الله عليه وسلم"بين الخيل التي قد اضمرت فارسلها من الحفياء، وكان امدها ثنية الوداع، فقلت لموسى: فكم كان بين ذلك، قال: ستة اميال او سبعة وسابق بين الخيل التي لم تضمر، فارسلها من ثنية الوداع وكان امدها مسجد بني زريق، قلت: فكم بين ذلك، قال: ميل او نحوه وكان ابن عمر ممن سابق فيها".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے معاویہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسحاق نے، ان سے موسیٰ بن عقبہ نے، ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان گھوڑوں کی دوڑ کرائی جنہیں تیار کیا گیا تھا۔ یہ دوڑ مقام حفیاء سے شروع کرائی اور ثنیۃ الوداع اس کی آخری حد تھی (ابواسحاق راوی نے بیان کیا کہ) میں نے ابوموسیٰ سے پوچھا اس کا فاصلہ کتنا تھا؟ تو انہوں نے بتایا کہ چھ یا سات میل اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان گھوڑوں کی بھی دوڑ کرائی جنہیں تیار نہیں کیا گیا تھا۔ ایسے گھوڑوں کی دوڑ ثنیۃ الوداع سے شروع ہوئی اور حد مسجد بنی زریق تھی۔ میں نے پوچھا اس میں کتنا فاصلہ تھا؟ انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک میل۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی دوڑ میں شرکت کرنے والوں میں تھے۔

Share this: