احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

57: 57- بَابُ إِضْمَارِ الْخَيْلِ لِلسَّبْقِ:
باب: گھوڑ دوڑ کے لیے گھوڑوں کو تیار کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2869
حدثنا احمد بن يونس، حدثنا الليث، عن نافع، عن عبد الله رضي الله عنه، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم"سابق بين الخيل التي لم تضمر وكان امدها من الثنية إلى مسجد بني زريق، وان عبد الله بن عمر كان سابق بها"، قال: ابو عبد الله امدا غاية فطال عليهم الامد.
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان گھوڑوں کی دوڑ کرائی تھی جنہیں تیار نہیں کیا گیا تھا اور دوڑ کی حد ثنیۃ الوداع سے مسجد بنی زریق رکھی تھی اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بھی اس میں شرکت کی تھی۔ ابوعبداللہ نے کہا کہ «أمدا» (حدیث میں) حد اور انتہا کے معنی میں ہے۔ (قرآن مجید میں ہے) «فطال علیہم الامد» یعنی پھر ان پر لمبی مدت گزر گئی جو اسی معنی میں ہے۔

Share this: