احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: 26- بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {إِنَّ اللَّهَ يُمْسِكُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ أَنْ تَزُولاَ}:
باب: اللہ تعالیٰ کا (سورۃ فاطر میں) یہ فرمان کہ ”بلاشبہ اللہ آسمانوں اور زمین کو تھامے ہوئے ہے وہ اپنی جگہ سے ٹل نہیں سکتے“۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 7451
حدثنا موسى، حدثنا ابو عوانة، عن الاعمش، عن إبراهيم، عن علقمة، عن عبد الله، قال:"جاء حبر إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: يا محمد إن الله يضع السماء على إصبع، والارض على إصبع، والجبال على إصبع، والشجر والانهار على إصبع، وسائر الخلق على إصبع، ثم يقول بيده: انا الملك، فضحك رسول الله صلى الله عليه وسلم، وقال: وما قدروا الله حق قدره سورة الانعام آية 91.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا، ان سے اعمش نے، ان سے ابراہیم نے، ان سے علقمہ نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہ ایک یہودی عالم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: اے محمد! قیامت کے دن اللہ تعالیٰ آسمانوں کو ایک انگلی پر، زمین کو ایک انگلی پر، پہاڑوں کو ایک انگلی پر، درخت اور نہروں کو ایک انگلی پر اور تمام مخلوقات کو ایک انگلی پر رکھے گا۔ پھر اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے کہے گا کہ میں ہی بادشاہ ہوں۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس دئیے اور یہ آیت پڑھی «وما قدروا الله حق قدره» (جو سورۃ الزمر میں ہے)۔

Share this: