احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: 7- بَابُ الأَرْدِيَةِ:
باب: چادر اوڑھنا۔
وقال انس جبذ اعرابي رداء النبي صلى الله عليه وسلم
انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ایک گنوار نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر کھینچی۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5793
حدثنا عبدان، اخبرنا عبد الله، اخبرنا يونس، عن الزهري اخبرني علي بن حسين: ان حسين بن علي، اخبره ان عليا رضي الله عنه، قال:"فدعا النبي صلى الله عليه وسلم بردائه ثم انطلق يمشي، واتبعته انا، وزيد بن حارثة حتى جاء البيت الذي فيه حمزة فاستاذن فاذنوا لهم".
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا ہم کو عبداللہ نے خبر دی، کہا ہم کو یونس نے، انہیں زہری نے، انہیں علی بن حسین نے خبر دی، انہیں حسین بن علی رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا (کہ حمزہ رضی اللہ عنہ نے حرمت شراب سے پہلے شراب کے نشہ میں جب ان کی اونٹنی ذبح کر دی اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آ کر اس کی شکایت کی تو) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر منگوائی اور اسے اوڑھ کر تشریف لے چلنے لگے۔ میں اور زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے پیچھے تھے۔ آخر آپ اس گھر میں پہنچے جس میں حمزہ رضی اللہ عنہ تھے، آپ نے اندر آنے کی اجازت مانگی اور انہوں نے آپ حضرات کو اجازت دی۔

Share this: