احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: 1- بَابُ: {وَلاَ تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ}:
باب: آیت کی تفسیر ”ابراہیم نے یہ بھی دعا کی تھی کہ یا اللہ! مجھے رسوا نہ کرنا اس دن جب حساب کے لیے سب جمع کئے جائیں گے“۔
وقال مجاهد: تعبثون: تبنون، هضيم: يتفتت إذا مس مسحرين المسحورين ليكة، والايكة جمع ايكة وهي جمع شجر، يوم الظلة: إظلال العذاب إياهم، موزون: معلوم، كالطود: كالجبل، وقال غيره لشرذمة: الشرذمة طائفة قليلة، في الساجدين: المصلين، قال ابن عباس: لعلكم تخلدون: كانكم الريع الايفاع من الارض، وجمعه ريعة وارياع واحده ريعة، مصانع: كل بناء فهو مصنعة، فرهين: مرحين فارهين بمعناه، ويقال: فارهين حاذقين، تعثوا: هو اشد الفساد عاث يعيث عيثا الجبلة الخلق جبل خلق، ومنه جبلا وجبلا وجبلا يعني الخلق، قاله ابن عباس.
‏‏‏‏ مجاہد نے کہا لفظ «تعبثون‏» کا معنی بناتے ہو۔ «هضيم‏» وہ چیز جو چھونے سے ریزہ ریزہ ہو جائے۔ «مسحرين» کا معنی جادو کئے گئے۔ «ليكة» اور «لأيكة» جمع ہے «أيكة» کی اور لفظ «أيكة» صحیح ہے۔ «شجر» یعنی درخت۔ «يوم الظلة‏» یعنی وہ دن جس میں عذاب نے ان پر سایہ کیا تھا۔ «موزون‏» کا معنی معلوم۔ «كالطود‏» یعنی پہاڑ کی طرح۔ «الشرذمة» یعنی چھوٹا گروہ۔ «في الساجدين‏» یعنی نمازیوں میں۔ ابن عباس نے کہا «لعلكم تخلدون‏» کا معنی یہ ہے کہ جیسے ہمیشہ دنیا میں رہو گے۔ «ريع» بلند زمین جیسے ٹیلہ «ريع» مفرد ہے اس کی جمع «ريعة‏» اور «أرياع» آتی ہے۔ «مصانع‏» ہر عمارت کو کہتے ہیں (یا اونچے اونچے محلوں کو)۔ «فرهين‏» کا معنی اتراتے ہوئے خوش و خرم۔ «فاتحه» فارھین کا بھی یہی معنی ہے۔ بعضوں نے کہا «فارهين» کا معنی کاریگر ہوشیار تجربہ کار۔ «تعثوا‏» جیسے «عاث»، «يعيث» ‏‏‏‏، «عيثا‏»، «عيث» کہتے ہیں سخت فساد کرنے کو (دھند مچانا)۔ «تعثوا‏» کا وہی معنی ہے یعنی سخت فساد نہ کرو۔ «خلقت جبل» یعنی پیدا کیا گیا ہے۔ اسی سے «جبلا» اور «جبلا» اور «جبلا» نکلا ہے یعنی «خلقت»۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 4768
وقال إبراهيم بن طهمان: عن ابن ابي ذئب، عن سعيد بن ابي سعيد المقبري، عن ابيه، عن ابي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"إن إبراهيم عليه الصلاة والسلام يرى اباه يوم القيامة عليه الغبرة، والقترة الغبرة هي القترة".
اور ہم سے ابراہیم بن طہمان نے کہا کہ ان سے ابن ابی ذئب نے بیان کیا، ان سے سعید بن ابی سعید مقبری نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابراہیم علیہ الصلٰوۃ والسلام اپنے والد (آذر) کو قیامت کے دن گرد آلود کالا کلوٹا دیکھیں گے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا «غبرة» اور «قترة‏.‏» ہم معنی ہیں۔

Share this: