احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: 35- بَابُ الرَّجُلِ يُوَضِّئُ صَاحِبَهُ:
باب: اس شخص کے بارے میں جو اپنے ساتھی کو وضو کرائے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 181
حدثني محمد بن سلام، قال: اخبرنا يزيد بن هارون، عن يحيى، عن موسى بن عقبة، عن كريب مولى ابن عباس، عن اسامة بن زيد،"ان رسول الله صلى الله عليه وسلم لما افاض من عرفة عدل إلى الشعب فقضى حاجته، قال اسامة بن زيد: فجعلت اصب عليه ويتوضا، فقلت: يا رسول الله، اتصلي ؟ فقال: المصلى امامك"‏‏.‏
ہم سے محمد بن سلام نے بیان کیا، کہا ہم کو یزید بن ہارون نے یحییٰ سے خبر دی، وہ موسیٰ بن عقبہ سے، وہ کریب ابن عباس کے آزاد کردہ غلام سے، وہ اسامہ بن زید سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب عرفہ سے لوٹے، تو (پہاڑ کی) گھاٹی کی جانب مڑ گئے، اور رفع حاجت کی۔ اسامہ کہتے ہیں کہ پھر (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور) میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے (اعضاء) پر پانی ڈالنے لگا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضو فرماتے رہے۔ میں نے کہا یا رسول اللہ! آپ (اب) نماز پڑھیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نماز کا مقام تمہارے سامنے (یعنی مزدلفہ میں) ہے۔ وہاں نماز پڑھی جائے گی۔

Share this: