احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: 20- بَابُ الإِشْهَادِ فِي الْوَقْفِ وَالصَّدَقَةِ:
باب: وقف اور صدقہ پر گواہ بنانا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2762
حدثنا إبراهيم بن موسى، اخبرنا هشام بن يوسف، ان ابن جريج اخبرهم، قال: اخبرني يعلى، انه سمع عكرمة مولى ابن عباس، يقول: انبانا ابن عباس، ان سعد بن عبادة رضي الله عنهم اخا بني ساعدة توفيت امه وهو غائب عنها، فاتى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله، إن امي توفيت وانا غائب عنها، فهل ينفعها شيء إن تصدقت به عنها ؟ قال:"نعم، قال: فإني اشهدك ان حائطي المخراف صدقة عليها".
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی ‘ انہیں ابن جریج نے خبر دی کہا کہ مجھے یعلیٰ بن مسلم نے خبر دی ‘ انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام عکرمہ سے سنا اور انہیں ابن عباس رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ قبیلہ بنی ساعدہ کے بھائی سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی ماں کا انتقال ہوا تو وہ ان کی خدمت میں حاضر نہیں تھے (بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ دومۃ الجندل میں شریک تھے) اس لیے وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا یا رسول اللہ! میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے اور میں اس وقت موجود نہیں تھا تو اگر میں ان کی طرف سے خیرات کروں تو انہیں اس کا فائدہ پہنچے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں! سعد رضی اللہ عنہ نے اس پر کہا کہ میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ میرا باغ مخراف نامی ان کی طرف سے خیرات ہے۔

Share this: