احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: 24- بَابُ إِمَاطَةِ الأَذَى:
باب: راستے میں سے تکلیف دینے والی چیز کو ہٹا دینا۔
وقال همام: عن ابي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم،"يميط الاذى عن الطريق صدقة".
اور ہمام نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ سے بیان کیا کہ راستے سے کسی تکلیف دہ چیز کو ہٹا دینا بھی صدقہ ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2467
حدثنا عبد الله بن محمد، حدثنا ابن عيينة، عن الزهري، عن عروة، عن اسامة بن زيد رضي الله عنهما، قال:"اشرف النبي صلى الله عليه وسلم على اطم من آطام المدينة، ثم قال: هل ترون ما ارى ؟ إني ارى مواقع الفتن خلال بيوتكم كمواقع القطر".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابن عیینہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے زہری نے بیان کیا، ان سے عروہ نے بیان کیا، ان سے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے ایک بلند مکان پر چڑھے۔ پھر فرمایا، کیا تم لوگ بھی دیکھ رہے ہو جو میں دیکھ رہا ہوں کہ (عنقریب) تمہارے گھروں میں فتنے اس طرح برس رہے ہوں گے جیسے بارش برستی ہے۔

Share this: