احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: 29- بَابُ مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ:
باب: جس نے اپنے باپ کے سوا کسی اور کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کیا، اس کے گناہ کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6766
حدثنا مسدد، حدثنا خالد هو ابن عبد الله، حدثنا خالد، عن ابي عثمان، عن سعد رضي الله عنه، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول:"من ادعى إلى غير ابيه، وهو يعلم انه غير ابيه، فالجنة عليه حرام".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد نے بیان کیا یہ ابن عبداللہ ہیں، کہا ہم سے خالد نے بیان کیا، ان سے ابوعثمان نے اور ان سے سعد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے اپنے باپ کے سوا کسی اور کے بیٹے ہونے کا دعویٰ کیا یہ جانتے ہوئے کہ وہ اس کا باپ نہیں ہے تو جنت اس پر حرام ہے۔

Share this: