احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: 1- بَابُ: {وَنَادَوْا يَا مَالِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ} الآيَةَ:
باب: آیت کی تفسیر ”جہنمی کہیں گے اے داروغہ جہنم! تمہارا رب ہمیں موت دیدے، وہ کہے گا تم اسی حال میں پڑے رہو“۔
وقال مجاهد: على امة: على إمام، وقيله يا رب: تفسيره ايحسبون انا لا نسمع سرهم ونجواهم ولا نسمع قيلهم، وقال ابن عباس: ولولا ان يكون الناس امة واحدة: لولا ان جعل الناس كلهم كفارا لجعلت لبيوت الكفار سقفا من فضة ومعارج من فضة وهي درج وسرر فضة، مقرنين: مطيقين، آسفونا: اسخطونا، يعش: يعمى، وقال مجاهد: افنضرب عنكم الذكر: اي تكذبون بالقرآن، ثم لا تعاقبون عليه، ومضى مثل الاولين: سنة الاولين وما كنا له، مقرنين: يعني الإبل والخيل والبغال والحمير، ينشا في الحلية: الجواري جعلتموهن للرحمن ولدا فكيف تحكمون، لو شاء الرحمن ما عبدناهم: يعنون الاوثان، يقول الله تعالى: ما لهم بذلك من علم: اي الاوثان إنهم لا يعلمون، في عقبه: ولده، مقترنين: يمشون معا، سلفا: قوم فرعون، سلفا: لكفار امة محمد صلى الله عليه وسلم، ومثلا: عبرة، يصدون: يضجون، مبرمون: مجمعون اول العابدين اول المؤمنين، وقال غيره: إنني براء مما تعبدون: العرب تقول نحن منك البراء والخلاء والواحد والاثنان والجميع من المذكر والمؤنث يقال فيه براء لانه مصدر، ولو قال بريء لقيل: في الاثنين بريئان وفي الجميع بريئون، وقرا عبد الله إنني بريء بالياء والزخرف الذهب ملائكة يخلفون يخلف بعضهم بعضا.
‏‏‏‏ مجاہد نے کہا کہ «على أمة‏» کے معنی ایک امام پر یا ایک ملت پر یا ایک دین پر۔ «وقيله يا رب‏» کا معنی ہے کیا کافر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کی آہستہ باتیں اور ان کی کانا پھوسی اور ان کی گفتگو نہیں سنتے (یہ تفسیر اس قرآت پر ہے جب «وقیله» بہ نصب لام پڑھا جائے۔ اس حالت میں «وسرهم ونجواهم» پر عطف ہو گا اور مشہور قرآت «وقیله» بہ کسر لام ہے۔ اس صورت میں یہ «الساعة» پر عطف ہو گا یعنی اللہ تعالیٰ ان کی گفتگو بھی جانتا ہے اور سنتا ہے)۔ اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا «ولولا أن يكون الناس أمة واحدة‏» کا مطلب یہ ہے اگر یہ بات نہ ہوتی کہ سب لوگوں کو کافر ہی بنا ڈالتا تو میں کافروں کے گھروں میں چاندی کی چھتیں اور چاندی کی سیڑھیاں کر دیتا۔ «معارج» کے معنی سیڑھیاں، تخت وغیرہ۔ «مقرنين‏» زور والے۔ «آسفونا‏» ہم کو غصہ دلایا۔ «يعش‏» اندھا بن جائے۔ مجاہد نے کہا «أفنضرب عنكم الذكر‏» کا مطلب یہ ہے کہ کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ تم قرآن کو جھٹلاتے رہو گے اور ہم تم پر عذاب نہیں اتاریں گے (تم کو ضرور عذاب ہو گا)۔ «ومضى مثل الأولين‏» اگلوں کے قصے کہانیاں چل پڑیں۔ «وما کنا له مقرنين‏» یعنی اونٹ گھوڑے، خچر اور گدھوں پر ہمارا زور اور قابو نہ چل سکتا تھا۔ «ينشأ في الحلية‏» سے بیٹیاں مراد ہیں، یعنی تم نے بیٹی ذات کو اللہ کی اولاد ٹھہرایا، واہ واہ کیا اچھا حکم لگاتے ہو۔ «لو شاء الرحمن ما عبدناهم‏» میں «هم‏» کی ضمیر بتوں کی طرف پھرتی ہے کیونکہ آگے فرمایا «ما لهم بذلك من علم‏» یعنی بتوں کو جن کو یہ پوجتے ہیں کچھ بھی علم نہیں ہے وہ تو بالکل بے جان ہیں «في عقبه‏» اس کی اولاد میں۔ «مقترنين‏» ساتھ ساتھ چلتے ہوئے۔ «سلفا‏» سے مراد فرعون کی قوم ہے۔ وہ لوگ جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں کافر ہیں ان کے پیشوا یعنی اگلے لوگ تھے۔ «ومثلا‏ للاخرین» یعنی پچھلوں کی عبرت اور مثال۔ «يصدون‏» چلانے لگے، شور و غل کرنے لگے۔ «مبرمون‏» ٹھاننے والے، قرار دینے والے۔ «أول العابدين» سب سے پہلے ایمان لانے والا۔ «إنني براء مما تعبدون‏» عرب لوگ کہتے ہیں ہم تم سے «براء» ہیں ہم تم سے «خلاء» ہیں یعنی بیزار ہیں، الگ ہیں، کچھ غرض واسطہ تم سے نہیں رکھتے۔ واحد، تثنیہ، جمع، مذکر و مؤنث سب میں «براء» کا لفظ بولا جاتا ہے کیونکہ «براء» مصدر ہے۔ اور اگر «بريء» پڑھا جائے جیسے ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی قرآت ہے تب تو تثنیہ میں «بريئان» اور جمع میں «بريئون‏» کہنا چاہئے۔ «الزخرف» کے معنی سونا۔ «ملائكة يخلفون» یعنی فرشتے جو ایک کے پیچھے ایک آتے رہتے ہیں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 4819
حدثنا حجاج بن منهال، حدثنا سفيان بن عيينة، عن عمرو، عن عطاء، عن صفوان بن يعلى، عن ابيه، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقرا على المنبر: ونادوا يا مالك ليقض علينا ربك سورة الزخرف آية 77، وقال قتادة: مثلا للآخرين عظة لمن بعدهم، وقال غيره: مقرنين: ضابطين، يقال فلان مقرن لفلان ضابط له والاكواب الاباريق التي لا خراطيم لها، اول العابدين: اي ما كان فانا اول الآنفين وهما لغتان رجل عابد وعبد وقرا عبد الله: وقال الرسول يا رب، ويقال اول العابدين الجاحدين من عبد يعبد، وقال قتادة: في ام الكتاب جملة الكتاب اصل الكتاب.
ہم سے حجاج بن منہال نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے عمرو نے، ان سے عطاء نے، ان سے صفوان بن یعلیٰ نے اور ان سے ان کے والد نے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر یہ آیت پڑھتے سنا «ونادوا يا مالك ليقض علينا ربك‏» اور یہ لوگ پکاریں گے کہ اے مالک! تمہارا پروردگار ہمارا کام ہی تمام کر دے۔ اور قتادہ نے کہا «مثلا للآخرين» یعنی پچھلوں کے لیے نصیحت۔ دوسرے نے کہا «مقرنين‏» کا معنی قابو میں رکھنے والے۔ عرب لوگ کہتے ہیں فلانا فلانے کا «مقرن» ہے یعنی اس پر اختیار رکھتا ہے (اس کو قابو میں لایا ہے)۔ «أكواب» وہ کوزے جن میں ٹونٹی نہ ہو بلکہ منہ کھلا ہوا ہو جہاں سے آدمی چاہے پئے۔ «ان کان للرحمن ولد» کا معنی یہ ہے کہ اس کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ (اس صورت میں «ان نافيه» ہے) «عابدين» سے «آنفين» مراد ہے۔ یعنی سب سے پہلے میں اس سے «عار» کرتا ہوں۔ اس میں دو لغت ہیں «عابد وعبد» اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس کو «وقال الرسول يا رب‏» پڑھا ہے۔ «أول العابدين» کے معنی سب سے پہلا انکار کرنے والا یعنی اگر خدا کی اولاد ثابت کرتے ہو تو میں اس کا سب سے پہلا انکاری ہوں۔ اس صورت میں «عابدين» باب «عبد يعبد‏.‏» سے آئے گا اور قتادہ نے کہا «في أم الكتاب‏» کا معنی یہ ہے کہ مجموعی کتاب اور اصل کتاب (یعنی لوح محفوظ میں)۔

Share this: