احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: 12- بَابُ شَهْرَا عِيدٍ لاَ يَنْقُصَانِ:
باب: عید کے دونوں مہینے کم نہیں ہوتے۔
قال ابو عبد الله: قال إسحاق: وإن كان ناقصا فهو تمام، وقال محمد: لا يجتمعان كلاهما ناقص.
‏‏‏‏ امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ اسحاق بن راہویہ نے (اس کی تشریح میں) کہا کہ اگر یہ کم بھی ہوں پھر بھی (اجر کے اعتبار سے) تیس دن کا ثواب ملتا ہے محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے کہا (مطلب یہ ہے) کہ دونوں ایک سال میں ناقص (انتیس انتیس دن کے) نہیں ہو سکتے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1912
حدثنا مسدد، حدثنا معتمر، قال: سمعت إسحاق بن سويد، عن عبد الرحمن بن ابي بكرة، عن ابيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم. ح وحدثني مسدد، حدثنا معتمر، عن خالد الحذاء، قال: اخبرني عبد الرحمن بن ابي بكرة، عن ابيه رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"شهران لا ينقصان: شهرا عيد رمضان، وذو الحجة".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے معتمر بن سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ میں نے اسحاق سے سنا، انہوں نے عبدالرحمٰن بن ابی بکرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (دوسری سند) امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا اور مجھے مسدد نے خبر دی، ان سے معتمر نے بیان کیا، ان سے خالد حذاء نے بیان کیا کہ مجھے عبدالرحمٰن بن ابی بکرہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی اور انہیں ان کے والد نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دونوں مہینے ناقص نہیں رہتے۔ مراد رمضان اور ذی الحجہ کے دونوں مہینے ہیں۔

Share this: