احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: 21- بَابُ الأَذَانِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ:
باب: جمعہ کے دن اذان کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 912
حدثنا آدم، قال: حدثنا ابن ابي ذئب، عن الزهري، عن السائب بن يزيد، قال:"كان النداء يوم الجمعة اوله إذا جلس الإمام على المنبر على عهد النبي صلى الله عليه وسلم وابي بكر، وعمر رضي الله عنهما، فلما كان عثمان رضي الله عنه وكثر الناس زاد النداء الثالث على الزوراء"، قال ابو عبد الله: الزوراء موضع بالسوق بالمدينة.
ہم سے آدم نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے ابن ابی ذئب نے زہری کے واسطے سے بیان کیا، ان سے سائب بن یزید نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے زمانے میں جمعہ کی پہلی اذان اس وقت دی جاتی تھی جب امام منبر پر خطبہ کے لیے بیٹھتے لیکن عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں جب مسلمانوں کی کثرت ہو گئی تو وہ مقام زوراء سے ایک اور اذان دلوانے لگے۔ ابوعبداللہ (امام بخاری رحمہ اللہ) فرماتے ہیں کہ زوراء مدینہ کے بازار میں ایک جگہ ہے۔

Share this: