احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: 22- بَابُ الْمُؤَذِّنِ الْوَاحِدِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ:
باب: جمعہ کے لیے ایک مؤذن مقرر کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 913
حدثنا ابو نعيم، قال: حدثنا عبد العزيز بن ابي سلمة الماجشون، عن الزهري، عن السائب بن يزيد،"ان الذي زاد التاذين الثالث يوم الجمعة عثمان بن عفان رضي الله عنه حين كثر اهل المدينة ولم يكن للنبي صلى الله عليه وسلم مؤذن غير واحد، وكان التاذين يوم الجمعة حين يجلس الإمام يعني على المنبر".
ہم سے ابونعیم فضل بن دکین نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے عبد العزیز بن ابوسلمہ ماجشون نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے زہری نے بیان کیا، ان سے سائب بن یزید نے کہ جمعہ میں تیسری اذان عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے بڑھائی جبکہ مدینہ میں لوگ زیادہ ہو گئے تھے جب کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ہی مؤذن تھے۔ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں) جمعہ کی اذان اس وقت دی جاتی جب امام منبر پر بیٹھتا۔

Share this: