احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: 20- بَابٌ:
باب:۔۔۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2348
حدثنا محمد بن سنان، حدثنا فليح، حدثنا هلال. ح وحدثنا عبد الله بن محمد، حدثنا ابو عامر، حدثنا فليح، عن هلال بن علي، عن عطاء بن يسار، عن ابي هريرة رضي الله عنه،"ان النبي صلى الله عليه وسلم كان يوما يحدث وعنده رجل من اهل البادية، ان رجلا من اهل الجنة استاذن ربه في الزرع، فقال له: الست فيما شئت ؟ قال: بلى، ولكني احب ان ازرع، قال: فبذر، فبادر الطرف نباته واستواؤه واستحصاده، فكان امثال الجبال، فيقول: الله دونك يا ابن آدم، فإنه لا يشبعك شيء، فقال الاعرابي: والله لا تجده إلا قرشيا او انصاريا، فإنهم اصحاب زرع، واما نحن فلسنا باصحاب زرع، فضحك النبي صلى الله عليه وسلم".
ہم سے محمد بن سنان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے فلیح نے بیان کیا، ان سے ہلال بن علی نے بیان کیا، (دوسری سند) اور ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے ابوعامر نے بیان کیا، ان سے فلیح نے بیان کیا، ان سے ہلال بن علی نے، ان سے عطاء بن یسار نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن بیان فرما رہے تھے ایک دیہاتی بھی مجلس میں حاضر تھا کہ اہل جنت میں سے ایک شخص اپنے رب سے کھیتی کرنے کی اجازت چاہے گا۔ اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا کیا اپنی موجودہ حالت پر تو راضی نہیں ہے؟ وہ کہے گا کیوں نہیں! لیکن میرا جی کھیتی کرنے کو چاہتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر اس نے بیج ڈالا۔ پلک جھپکنے میں وہ اگ بھی آیا۔ پک بھی گیا اور کاٹ بھی لیا گیا۔ اور اس کے دانے پہاڑوں کی طرح ہوئے۔ اب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، اے ابن آدم! اسے رکھ لے، تجھے کوئی چیز آسودہ نہیں کر سکتی۔ یہ سن کر دیہاتی نے کہا کہ قسم اللہ کی وہ تو کوئی قریشی یا انصاری ہی ہو گا۔ کیونکہ یہی لوگ کھیتی کرنے والے ہیں۔ ہم تو کھیتی ہی نہیں کرتے۔ اس بات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہنسی آ گئی۔

Share this: