احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

47b: 47 م- بَاب الدُّعَاءِ بِكَثْرَةِ الولد مَعَ الْبَرَكَةِ
باب: برکت کے ساتھ بہت اولاد کی دعا کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6380
حدثنا ابو زيد سعيد بن الربيع، حدثنا شعبة، عن قتادة، قال: سمعت انسا رضي الله عنه، قال: قالت ام سليم: انس خادمك، قال:"اللهم اكثر ماله وولده، وبارك له فيما اعطيته".
ہم سے ابوزید سعید بن ربیع نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے، انہوں نے کہا میں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا کہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! انس آپ کا خادم ہے اس کے لیے دعا فرمائیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا «اللهم أكثر ماله وولده،‏‏‏‏ وبارك له فيما أعطيته» اے اللہ! اس کے مال و اولاد میں زیادتی کر اور جو کچھ تو دے اس میں برکت عطا فرما۔

Share this: