احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

101: 101- بَابُ إِذَا تَزَوَّجَ الْبِكْرَ عَلَى الثَّيِّبِ:
باب: اگر کسی کے پاس ایک بیوہ عورت اس کے نکاح میں ہو پھر ایک کنواری سے بھی نکاح کرے تو جائز ہے۔
{ولن تستطيعوا ان تعدلوا بين النساء} إلى قوله: {واسعا حكيما}.
‏‏‏‏ اور اللہ نے سورۃ نساء میں فرمایا «ولن تستطيعوا أن تعدلوا بين النساء‏» کہ اگر تم اپنی کئی بیویوں کے درمیان انصاف نہ کر سکو (تو ایک ہی عورت سے شادی کرو)۔ آخر آیت «واسعا حكيما‏» تک۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5213
حدثنا مسدد، حدثنا بشر، حدثنا خالد، عن ابي قلابة، عن انس رضي الله عنه، ولو شئت ان اقول، قال النبي صلى الله عليه وسلم: ولكن قال:"السنة: إذا تزوج البكر اقام عندها سبعا، وإذا تزوج الثيب اقام عندها ثلاثا".
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا ہم سے بشر بن مفضل نے، ان سے خالد حذاء نے، ان سے ابوقلابہ نے بیان کیا اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے (راوی ابوقلابہ یا انس رضی اللہ عنہ نے) کہا کہ اگر میں چاہوں تو کہہ سکتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (آنے والی حدیث) ارشاد فرمائی۔ لیکن بیان کیا کہ دستور یہ ہے کہ جب کنواری سے شادی کرے تو اس کے ساتھ سات دن تک رہنا چاہئے اور جب بیوہ سے شادی کرے تو اس کے ساتھ تین دن تک رہنا چاہئے۔

Share this: