احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: 13- بَابُ الشِّقَاقِ:
باب: میاں بیوی میں نااتفاقی کا بیان۔
وقوله تعالى: وإن خفتم شقاق بينهما فابعثوا حكما من اهله وحكما من اهلها إلى قوله: خبيرا سورة النساء آية 35.
‏‏‏‏ اور اللہ نے (سورۃ نساء میں) فرمایا «وإن خفتم شقاق بينهما فابعثوا حكما من أهله وحكما من أهلها» اگر تم میاں بیوی کی نااتفاقی سے ڈرو تو ایک پنچ مرد والوں میں سے بھیجو اور ایک پنچ عورت کی طرف سے مقرر کرو۔ (آخر آیت تک)۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5278
حدثنا ابو الوليد، حدثنا الليث، عن ابن ابي مليكة، عن المسور بن مخرمة الزهري، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول:"إن بني المغيرة استاذنوا في ان ينكح علي ابنتهم، فلا آذن".
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے ابن ابی ملیکہ نے اور ان سے مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ بنی مغیرہ نے اس کی اجازت مانگی ہے کہ علی رضی اللہ عنہ سے وہ اپنی بیٹی کا نکاح کر لیں لیکن میں انہیں اس کی اجازت نہیں دوں گا۔

Share this: