احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: 26- بَابُ الصَّائِمِ إِذَا أَكَلَ أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا:
باب: اگر روزہ دار بھول کر کھا پی لے تو روزہ نہیں جاتا۔
وقال عطاء: إن استنثر فدخل الماء في حلقه لا باس إن لم يملك، وقال الحسن: إن دخل حلقه الذباب فلا شيء عليه، وقال الحسن، ومجاهد: إن جامع ناسيا فلا شيء عليه.
‏‏‏‏ اور عطاء نے کہا کہ اگر کسی روزہ دار نے ناک میں پانی ڈالا اور وہ پانی حلق کے اندر چلا گیا تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں اگر اس کو نکال نہ سکے اور امام حسن بصری نے کہا کہ اگر روزہ دار کے حلق میں مکھی چلی گئی تو اس کا روزہ نہیں جاتا اور امام حسن بصری اور مجاہد نے کہا کہ اگر بھول کر جماع کر لے تو اس پر قضاء واجب نہ ہو گی۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1933
حدثنا عبدان، اخبرنا يزيد بن زريع، حدثنا هشام، حدثنا ابن سيرين، عن ابي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"إذا نسي فاكل وشرب، فليتم صومه، فإنما اطعمه الله وسقاه".
ہم سے عبدان نے بیان کیا کہ ہمیں یزید بن زریع نے خبر دی، ان سے ہشام نے بیان کیا، ان سے ابن سیرین نے بیان کیا، کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی بھول گیا اور کچھ کھا پی لیا تو اسے چاہئے کہ اپنا روزہ پورا کرے۔ کیونکہ اس کو اللہ نے کھلایا اور پلایا۔

Share this: