احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: 24- بَابُ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ، وَابْنُ الأُخْتِ مِنْهُمْ:
باب: جو شخص کسی قوم کا غلام ہو آزاد کیا گیا وہ اسی قوم میں شمار ہو گا، اسی طرح کسی قوم کا بھانجا بھی اسی قوم میں داخل ہو گا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6761
حدثنا آدم، حدثنا شعبة، حدثنا معاوية بن قرة، وقتادة، عن انس بن مالك رضي الله عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"مولى القوم من انفسهم"او كما قال.
ہم سے آدم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے معاویہ بن قرہ اور قتادہ نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی گھرانے کا غلام اسی کا ایک فرد ہوتا ہے «أو كما قال‏.‏»۔

Share this: