احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

73: 73- بَابُ السِّوَاكِ:
باب: مسواک کرنے کا بیان۔
وقال ابن عباس: بت عند النبي صلى الله عليه وسلم فاستن.
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں نے رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گزاری تو (میں نے دیکھا کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسواک کی۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 244
حدثنا ابو النعمان، قال: حدثنا حماد بن زيد، عن غيلان بن جرير، عن ابي بردة، عن ابيه، قال:"اتيت النبي صلى الله عليه وسلم فوجدته يستن بسواك بيده، يقول: اع اع، والسواك في فيه كانه يتهوع".
ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے غیلان بن جریر کے واسطے سے نقل کیا، وہ ابوبردہ سے وہ اپنے باپ سے نقل کرتے ہیں کہ میں (ایک مرتبہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ کو اپنے ہاتھ سے مسواک کرتے ہوئے پایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے اع اع کی آواز نکل رہی تھی اور مسواک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ میں تھی جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم قے کر رہے ہوں۔

Share this: