احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: 17- بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَلِتُصْنَعَ عَلَى عَيْنِي} تُغَذَّى:
باب: اللہ تعالیٰ کا (سورۃ طہٰ میں) موسیٰ علیہ السلام سے فرمانا کہ ”میری آنکھوں کے سامنے تو پرورش پائے“۔
وقوله جل ذكره: {تجري باعيننا}.
‏‏‏‏ اللہ تعالیٰ کا ارشاد (سورۃ القمر میں) «تجري بأعيننا‏» نوح کی کشتی ہماری آنکھوں کے سامنے پانی پر تیر رہی تھی۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 7407
حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا جويرية، عن نافع، عن عبد الله، قال: ذكر الدجال عند النبي صلى الله عليه وسلم، فقال:"إن الله لا يخفى عليكم، إن الله ليس باعور، واشار بيده إلى عينه، وإن المسيح الدجال اعور العين اليمنى كان عينه عنبة طافية".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے جویریہ نے بیان کیا، ان سے نافع نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دجال کا ذکر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ اللہ کانا نہیں ہے اور آپ نے ہاتھ سے اپنی آنکھ کی طرف اشارہ کیا اور دجال مسیح کی دائیں آنکھ کانی ہو گی، جیسے اس کی آنکھ پر انگور کا ایک اٹھا ہوا دانہ ہو۔

Share this: