احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: 29- بَابُ الْوَقْفِ لِلْغَنِيِّ وَالْفَقِيرِ وَالضَّيْفِ:
باب: مالدار محتاج اور مہمان سب پر وقف کر سکتا ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2773
حدثنا ابو عاصم، حدثنا ابن عون، عن نافع، عن ابن عمر، ان عمر رضي الله عنه، وجد مالا بخيبر، فاتى النبي صلى الله عليه وسلم فاخبره، قال:"إن شئت تصدقت بها، فتصدق بها في الفقراء والمساكين، وذي القربى، والضيف".
ہم سے ابوعاصم نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے عبداللہ بن عون نے بیان کیا ‘ ان سے نافع نے بیان کیا ‘ ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ عمر رضی اللہ عنہ کو خیبر میں ایک جائیداد ملی تو آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اس کے متعلق خبر دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر چاہو تو اسے صدقہ کر دو۔ چنانچہ آپ نے فقراء ‘ مساکین ‘ رشتہ داروں اور مہمانوں کے لیے اسے صدقہ کر دیا۔

Share this: