احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

81: 81- بَابُ الذَّرِيرَةِ:
باب: ذریرہ کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5930
حدثنا عثمان بن الهيثم، او محمد عنه، عن ابن جريج، اخبرني عمر بن عبد الله بن عروة، سمع عروة، والقاسم، يخبران عن عائشة، قالت:"طيبت رسول الله صلى الله عليه وسلم بيدي بذريرة في حجة الوداع للحل والإحرام".
ہم سے عثمان بن ہشیم نے بیان کیا یا محمد بن یحییٰ دیلی نے، انہیں عثمان بن ہشیم نے (امام بخاری رحمہ اللہ کو شک ہے) ان سے ابن جریج نے انہوں نے کہا مجھ کو عمر بن عبداللہ بن عروہ بن شہر نے خبر دی، انہوں نے عروہ اور قاسم دونوں سے سنا، وہ دونوں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کرتے تھے کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حجۃ الوداع کے موقع پر احرام کھولنے اور احرام باندھنے کے وقت اپنے ہاتھ سے ذریرہ (ایک قسم کی مرکب) خوشبو لگائی تھی۔

Share this: