احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

25: 25- بَابُ جَنِينِ الْمَرْأَةِ:
باب: عورت کے پیٹ کا بچہ جو ابھی پیدا نہ ہوا ہو۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6904
حدثنا عبد الله بن يوسف، اخبرنا مالك، وحدثنا إسماعيل، حدثنا مالك، عن ابن شهاب، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن، عن ابي هريرة رضي الله عنه"ان امراتين من هذيل رمت إحداهما الاخرى، فطرحت جنينها، فقضى رسول الله صلى الله عليه وسلم فيها بغرة عبد او امة".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی۔ (دوسری سند) امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ اور ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، ان سے امام مالک نے، ان سے ابن شہاب نے، ان سے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ قبیلہ ہذیل کی دو عورتوں نے ایک دوسری کو (پتھر سے) مارا جس سے ایک کے پیٹ کا بچہ (جنین) گر گیا پھر اس (سلسلہ) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک غلام یا کنیز دینے کا فیصلہ کیا۔

Share this: