احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

64: 64- بَابُ تَقْلِيمِ الأَظْفَارِ:
باب: ناخن ترشوانے کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5890
حدثنا احمد ابن ابي رجاء، حدثنا إسحاق بن سليمان، قال: سمعت حنظلة، عن نافع، عن ابن عمر رضي الله عنهما، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"من الفطرة حلق العانة وتقليم الاظفار وقص الشارب".
ہم سے احمد بن ابی رجاء نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے اسحاق بن سلیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے حنظلہ سے سنا، انہوں نے نافع سے بیان کیا اور انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا موئے زیر ناف مونڈنا، ناخن ترشوانا اور مونچھ کترانا پیدائشی سنتیں ہیں۔

Share this: