احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: 12- بَابُ: {وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ}:
باب: آیت «وليضربن بخمرهن على جيوبهن» کی تفسیر۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 4758
وقال احمد بن شبيب: حدثنا ابي، عن يونس، قال ابن شهاب: عن عروة، عن عائشة رضي الله عنها، قالت: يرحم الله نساء المهاجرات الاول لما انزل الله: وليضربن بخمرهن على جيوبهن سورة النور آية 31 شققن مروطهن فاختمرن بها"
اور احمد بن شبیب نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمارے والد شبیب بن سعید نے بیان کیا، ان سے یونس بن یزید نے، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا، ان سے عروہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ اللہ ان عورتوں پر رحم کرے جنہوں نے پہلی ہجرت کی تھی۔ جب اللہ تعالیٰ نے آیت «وليضربن بخمرهن على جيوبهن‏» اور اپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رہا کریں۔ (تاکہ سینہ اور گلا وغیرہ نہ نظر آئے) نازل کی، تو انہوں نے اپنی چادروں کو پھاڑ کر ان کے دوپٹے بنا لیے۔

Share this: