احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: 18- بَابُ الشَّفَاعَةِ فِي وَضْعِ الدَّيْنِ:
باب: قرض میں کمی کی سفارش کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2405
حدثنا موسى، حدثنا ابو عوانة، عن مغيرة، عن عامر، عن جابر رضي الله عنه، قال:"اصيب عبد الله وترك عيالا ودينا، فطلبت إلى اصحاب الدين ان يضعوا بعضا من دينه، فابوا، فاتيت النبي صلى الله عليه وسلم، فاستشفعت به عليهم، فابوا، فقال: صنف تمرك كل شيء منه على حدته، عذق ابن زيد على حدة، واللين على حدة، والعجوة على حدة، ثم احضرهم حتى آتيك، ففعلت، ثم جاء صلى الله عليه وسلم، فقعد عليه، وكال لكل رجل حتى استوفى وبقي التمر كما هو كانه لم يمس.
ہم سے موسیٰ نے بیان کیا کہا کہ ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا، ان سے مغیرہ نے، ان سے عامر نے، اور ان سے جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ (میرے والد) عبداللہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تو اپنے پیچھے بال بچے اور قرض چھوڑ گئے۔ میں قرض خواہوں کے پاس گیا کہ اپنا کچھ قرض معاف کر دیں، لیکن انہوں نے انکار کیا، پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی سفارش کروائی۔ انہوں نے اس کے باوجود بھی انکار کیا۔ آخر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ (اپنے باغ کی) تمام کھجور کی قسمیں الگ الگ کر لو۔ عذق بن زید الگ، لین الگ، اور عجوہ الگ (یہ سب عمدہ قسم کی کھجوروں کے نام ہیں) اس کے بعد قرض خواہوں کو بلاؤ اور میں بھی آؤں گا۔ چنانچہ میں نے ایسا کر دیا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ڈھیر پر بیٹھ گئے۔ اور ہر قرض خواہ کے لیے ماپ شروع کر دی۔ یہاں تک کہ سب کا قرض پورا ہو گیا اور کھجور اسی طرح باقی بچ رہی جیسے پہلے تھی۔ گویا کسی نے اسے چھوا تک نہیں۔

Share this: