احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: 18- بَابُ مَا أَنْهَرَ الدَّمَ مِنَ الْقَصَبِ وَالْمَرْوَةِ وَالْحَدِيدِ:
باب: بانس، سفید دھاردار اور لوہار جو خون بہا دے اس کا حکم کیا ہے؟
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5503
حدثنا عبدان، قال: اخبرني ابي، عن شعبة، عن سعيد بن مسروق، عن عباية بن رفاعة، عن جده، انه قال: يا رسول الله، ليس لنا مدى ؟ فقال:"ما انهر الدم وذكر اسم الله فكل، ليس الظفر والسن اما الظفر فمدى الحبشة، واما السن فعظم وند بعير، فحبسه"، فقال:"إن لهذه الإبل اوابد كاوابد الوحش فما غلبكم منها فاصنعوا به هكذا".
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا کہ مجھے میرے والد نے خبر دی، انہیں شعبہ نے، انہیں سعید بن مسروق نے، انہیں عبایہ بن رافع نے اور انہیں ان کے دادا (رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ) نے کہ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہمارے پاس چھری نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو (دھار دار) چیز خون بہا دے اور اس پر اللہ کا نام لے لیا گیا ہو تو (اس سے ذبح کیا ہوا جانور) کھا سکتے ہو لیکن ناخن اور دانت سے ذبح نہ کیا گیا ہو کیونکہ ناخن حبشیوں کی چھری ہے اور دانت ہڈی ہے . اور ایک اونٹ بھاگ گیا تو (تیر مار کر) اسے روک لیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا یہ اونٹ بھی جنگلی جانوروں کی طرح بھڑک اٹھتے ہیں اس لیے جو تمہارے قابو سے باہر ہو جائے اس کے ساتھ ایسا ہی کیا کرو۔

Share this: