احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: 19- بَابُ ذَبِيحَةِ الْمَرْأَةِ وَالأَمَةِ:
باب: (مسلمان) عورت اور لونڈی کا ذبیحہ بھی جائز ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5504
حدثنا صدقة، اخبرنا عبدة، عن عبيد الله، عن نافع، عن ابن كعب بن مالك، عن ابيه:"ان امراة ذبحت شاة بحجر فسئل النبي صلى الله عليه وسلم عن ذلك فامر باكلها"، وقال الليث، حدثنا نافع، انه سمع رجلا من الانصار يخبر عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم ان جارية لكعب بهذا.
ہم سے صدقہ نے بیان کیا، کہا ہم کو عبدہ نے خبر دی، انہیں عبیداللہ نے، انہیں نافع نے، انہیں کعب بن مالک کے ایک بیٹے نے اور انہیں ان کے باپ کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ ایک عورت نے بکری پتھر سے ذبح کر لی تھی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے کھانے کا حکم فرمایا۔ اور لیث نے بیان کیا، ان سے نافع نے بیان کیا، انہوں نے قبیلہ انصار کے ایک شخص کو سنا کہ انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو خبر دی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ کعب رضی اللہ عنہ کی ایک لونڈی تھی پھر اسی حدیث کی طرح بیان کیا۔

Share this: