احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: 29- بَابُ مَا يُرَخَّصُ لِلرِّجَالِ مِنَ الْحَرِيرِ لِلْحِكَّةِ:
باب: خارش کی وجہ سے مردوں کو ریشمی کپڑے کے استعمال کی اجازت ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5839
ع) حدثني محمد، اخبرنا وكيع، اخبرنا شعبة، عن قتادة، عن انس، قال:"رخص النبي صلى الله عليه وسلم للزبير، وعبد الرحمن في لبس الحرير لحكة بهما".
ہم سے محمد نے بیان کیا، کہا ہم کو شعبہ نے خبر دی، انہیں قتادہ نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زبیر اور عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہما کو کیونکہ انہیں خارش ہو گئی تھی، ریشم پہننے کی اجازت دی تھی۔

Share this: