احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: 13- بَابُ السُّؤَالِ بِأَسْمَاءِ اللَّهِ تَعَالَى، وَالاِسْتِعَاذَةِ بِهَا:
باب: اللہ تعالیٰ کے ناموں کے وسیلہ سے مانگنا اور ان کے ذریعہ پناہ چاہنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 7400
حدثنا حفص بن عمر، حدثنا شعبة، عن الاسود بن قيس، عن جندب، انه شهد النبي صلى الله عليه وسلم يوم النحر"صلى، ثم خطب، فقال: من ذبح قبل ان يصلي، فليذبح مكانها اخرى، ومن لم يذبح، فليذبح باسم الله".
ہم سے حفص بن عمر حوضی نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے اسود بن قیس نے اور ان سے جندب رضی اللہ عنہ نے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو موجود تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی پھر خطبہ دیا اور فرمایا جس نے نماز سے پہلے جانور ذبح کر لیا تو اس کی جگہ دوسرا جانور ذبح کرے اور جس نے ذبح ابھی نہ کیا ہو تو وہ اللہ کا نام لے کر ذبح کرے۔

Share this: