احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: 20- بَابُ إِفْشَاءُ السَّلاَمِ مِنَ الإِسْلاَمِ:
باب: سلام پھیلانا بھی اسلام میں داخل ہے۔
وقال عمار: ثلاث من جمعهن، فقد جمع الإيمان الإنصاف من نفسك، وبذل السلام للعالم والإنفاق من الإقتار ‏‏.‏
‏‏‏‏ عمار نے کہا کہ جس نے تین چیزوں کو جمع کر لیا اس نے سارا ایمان حاصل کر لیا۔ اپنے نفس سے انصاف کرنا، سلام کو عالم میں پھیلانا اور تنگ دستی کے باوجود راہ اللہ میں خرچ کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 28
حدثنا قتيبة، قال: حدثنا الليث، عن يزيد بن ابي حبيب، عن ابي الخير، عن عبد الله بن عمرو، ان رجلا سال رسول الله صلى الله عليه وسلم، اي الإسلام خير ؟ قال:"تطعم الطعام، وتقرا السلام على من عرفت ومن لم تعرف".
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے لیث نے بیان کیا، انہوں نے یزید بن ابی حبیب سے، انہوں نے ابوالخیر سے، انہوں نے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کون سا اسلام بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو کھانا کھلائے اور ہر شخص کو سلام کرے خواہ اس کو تو جانتا ہو یا نہ جانتا ہو۔

Share this: