احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: 23- بَابُ مَا يُقَالُ إِذَا أَمْطَرَتْ:
باب: مینہ برستے وقت کیا کہے۔
وقال ابن عباس: كصيب المطر، وقال غيره: صاب واصاب يصوب.
‏‏‏‏ اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے (سورۃ البقرہ میں) «كصيب‏» (کے لفظ «صيب‏») سے مینہ کے معنی لیے ہیں اور دوسروں نے کہا کہ «صيب‏ صاب يصوب» سے مشتق ہے اسی سے ہے «اصاب»۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1032
حدثنا محمد هو ابن مقاتل ابو الحسن المروزي، قال: اخبرنا عبد الله، قال: اخبرنا عبيد الله، عن نافع، عن القاسم بن محمد، عن عائشة،"ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا راى المطر، قال: اللهم صيبا نافعا"، تابعه القاسم بن يحيى، عن عبيد الله، وعقيل، ورواه الاوزاعي عن نافع.
ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، کہا کہ ہمیں عبیداللہ عمری نے نافع سے خبر دی، انہیں قاسم بن محمد نے، انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش ہوتی دیکھتے تو یہ دعا کرتے «صيبا نافعا» اے اللہ! نفع بخشنے والی بارش برسا۔ اس روایت کی متابعت قاسم بن یحییٰ نے عبیداللہ عمری سے کی ہے اور اس کی روایت اوزاعی اور عقیل نے نافع سے کی ہے۔

Share this: